اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چمپئن شپ 24کتوبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ
چمپئن شپ سے ملک میں خواتین والی بال کھیل کوفروغ حاصل ہو گا اور چیمپیئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لئے بیھجا جائے گا،انہوں نیکہا کہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے