لاہور(اسپورٹس ڈیسک) سابق پیسر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے بغیر کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا، براڈ کاسٹرز کو بھی کوئی دلچسپی نہیں، وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلے، جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں، آپس میں طے کر کے کھیل لیں۔سابق پیسر نے کہادبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے
