جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سرفراز کو کپتان رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکا نہیں دے گا، یونس خان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکانہیں دے گا۔کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ کہے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے، اسکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔یونس خان نے

ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمدحفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی تھی،حفیظ 15کھلاڑیوں میں نہیں رہے تھے،پھر انہیں 17رکنی ٹیم میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ ٹیم میں آئے اور پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہوئے، انہوں نے خود کو ثابت کیا،سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ برتاو افسوس ناک ہے۔یونس خان کے بچوں نے بھی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ دیکھنے کی فرمائش کرڈالی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے ضرور جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…