بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی20 نے دنیا بھر کی کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے : شعیب اختر

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ٹی20 نے دنیا بھر کی کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔ لوگ ٹی ٹوئنٹی کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ان کے جسم میں داخل ہوچکا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان بیٹنگ میں ہوا ہے۔ بلا رکتا نہیں ہے ٗشاٹس لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے چند ہی ایسے بیٹسمین ہیں جنھیں اننگز بنانی آتی ہے ٗ بولنگ بھی اس سے متاثر ہوئی ہے ٗ سارے بولرز چار چار اوورز کے بن کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہ کہ لگتا ہے کہ جیسے ٹی ٹوئنٹی سے صرف پیسہ کمانا ہی اصل مقصد ہے لیکن اگر ٹیسٹ کرکٹ کو بچانا ہے تو پھر ٹیسٹ میچ کی فیس پچاس لاکھ کردیں پھر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کیسے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلتی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پیسہ نہیں ہے اور یہ بغیر پیسے کے نہیں بچ سکتی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آنے کے بعد خاص طور پر یہ بات محسوس کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف فرنچائز کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ٗاس ضمن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثال دی جاتی ہے جس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعدد کھلاڑی فوری طور پر پاکستانی ٹیم میں شامل کردئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…