اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں بھارت کی من مانی، سپر 4مرحلے میں پاکستان کے تمام میچز منتقل ،حیرت انگیز وجہ بتادی گئی

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سپر 4مرحلے میں پاکستان کے میچز ابوظہبی میں طے کردیئے۔ٹورنامنٹ کے لیے گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائر ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے،گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں،

دونوں گروپس میں سے سرفہرست 2،2ٹیموں کو سپر فور مرحلے میں جگہ ملے گی جہاں ہر ٹیم کو دیگر 3سے ایک ایک بار مقابل ہونا ہے۔ٹاپ 2سائیڈز فائنل کھیلیں گی، سپر 4 مرحلے میں کس ٹیم کو پہلے کس کے ساتھ اور کہاں کھیلنا ہے اس کا فیصلہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ہوگا۔ سپر 4 مرحلے میں 21، 23اور 26ستمبر کو بیک وقت 2،2میچز کھیلے جائیں گے، ایک مقابلہ دبئی تو دوسرا ابوظہبی میں جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سپر 4مرحلے میں پاکستان کے تمام میچ ابوظہبی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پوائنٹس پوزیشن کچھ بھی ہو، گرین شرٹس کو اسی وینیو پر کھیلنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروانے والے بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بطور میزبان انہیں میچز کے وینیوز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سپر 4مرحلے میں پاکستان کے میچز ابوظہبی میں طے کردیئے۔ٹورنامنٹ کے لیے گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائر ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے،گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں، دونوں گروپس میں سے سرفہرست 2،2ٹیموں کو سپر فور مرحلے میں جگہ ملے گی جہاں ہر ٹیم کو دیگر 3سے ایک ایک بار مقابل ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…