بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرفراز احمد کے ساتھ نائب کپتان کی تقرری،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تصدیق کردی، حیرت انگیز اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد حفیظ سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے، کسی کھلاڑی کا کیریئر ختم نہیں ہوا ، حفیظ بھی ہمارے پلان میں شامل ہیں۔ایک انٹر ویو کے دوران مکی آرتھرکاکہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہماری ٹیم کو کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے اور اس برانڈ میں کون سا کھلاڑی کہاں فٹ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ناقابل یقین کھلاڑی ہیں اور

پاکستان کے لیے اس کا شمار عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ حفیظ کس طرح ٹیم میں فٹ ہو سکتا ہے اور کس طرح آگے بڑ ھ سکتا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس خبر کی بھی تصدیق کی کہ سر فرا زا حمد کے ساتھ نائب کپتان کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست بات ہے نائب کپتان کے لیے ہم نے سوچ بچار شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے اعلان سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے بات کریں گے اور انہیں اس بارے میں اپنا موقف بتائیں گے۔۔مکی آرتھر نے کہا ہے مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ نئے چیئرمین ایک پروفیشنل شخص ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری جب لاہور میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے، سرفراز احمد اور پوری ٹیم کو سپورٹ کیا۔مکی آرتھر سے سوال کیا گیا کہ آپ کے نجم سیٹھی سے اچھے تعلقات تھے، احسان مانی سے ملاقات کیسی رہی۔احسان مانی کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ میری ان سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے میری باتوں کو غور سے سنا اور اپنی حکمت عملی بھی بتائی، مجھے وہ ایک پروفیشنل شخص لگے، امید ہے کہ ان سے بھی ورکنگ ریلشن شپ اچھی رہے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…