جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بن گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2018 |

لندن(سپورٹس ڈیسک)عظیم انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے گلین میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سابق مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا 124ٹیسٹ میچوں میں 463وکٹیں لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر تھے تاہم اب جیمز اینڈرسن نے انہیں

اس اعزاز سے محروم کردیا۔جیمز اینڈرسن نے 2003 میں لارڈز کے مقام پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں مارک ورمیلن کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی ٗاس کے بعد فاسٹ باؤلر کو 100وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے میں مزید 5سال لگ گئے اور اس وقت کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بن جائیگا تاہم اس کے بعد اینڈرسن نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرنا شروع کردیا اور محض دو سال میں 200وکٹوں کے سنگل میل کو بھی عبور کر لیا۔اس کے دو سال بعد انہوں نے 300وکٹیں حاصل کیں اور پھر انٹیگا میں ویسٹ انڈینز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے اس سے قبل یہ ریکارڈ آئن بوتھم کے پاس تھا جنہوں نے 383وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگش فاسٹ باؤلر نے لارڈز کے تاریخی مقام پر 500وکٹوں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر بننے کا امکانات مزید روشن کرلیے۔جب بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تو یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اینڈرسن اس سیریز کے دوران یہ ریکارڈ توڑ دیں اور انہوں نے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں 17وکٹیں لے کر اس بات کو یقینی بنادیا تاہم سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ایک مرتبہ پھر ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے۔

بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 5وکٹیں حاصل کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے میچ کی آخری اننگز میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کر کے یہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی میچ میں فتح سے ہمکنار کرا کر اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنا لیا ٗاب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں

لینے والے باؤلرز کی مجموعی فہرست میں اینڈرسن کا چوتھا نمبر ہے جہاں ان سے پہلے تینوں نام اسپنرز کے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا اور تیسرا نمبر آسٹریلیا کے شین وارن اور بھارت کے انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 708 اور 618 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…