اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔کراچی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاوں کی ضرورت ہے، ان کو اب آرام اور پاکستان

جونیئرٹیم کا منیجر کم عمر کا ہونا چاہیے، بہتر ہوتا کہ یونس خان یا مصباح الحق کو بھیج دیتے،صادق محمد کو بورڈ میں کوئی ذمہ داری دینا چاہیے۔اس بیان پر صادق محمد نے بھی آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا، ماضی میں دورۂ انگلینڈ سے قبل خراب انداز میں بیٹنگ پر میں نے انھیں ڈانٹا اور تکنیک بہتر کرنے کاکہا تھا،آل راؤنڈر نے یہ بات دل میں رکھ لی اور اب موقع ملنے پر میرے خلاف بیان دے کر اپنی بھڑاس نکال لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…