اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کریگا ٗجان شیر خان

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کریگا۔گذشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا 22 ویں کامیاب وزیر اعظم منتخب ہونے پر اُنکو اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ انکے دور حکومت میں پاکستان کامیابیوں

کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔ 10 سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان کی تمام سپورٹس اور بالخصوص پاکستان سکواش کی بحالی کے لئے اور اسکو کامیابی کی جانب گامزن کرنے اور دنیا بھر میں دوبارہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے اور ساتھ ہی حکومتی سطح پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ایر فورس کے ساتھ ملکر سکواش کو جو مسائل درپیش ہیں انکا ازالہ کرینگے، جان شیر خان کا کہنا تھا کہ نو منتخب وزیر اعظم چونکہ خود ایک بہت بڑے کھلاڑی رہ چکے ہیں اس لیے ان سے بہتر کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل کو کوئی نہیں سمجھ سکتا ٗچاربار سوپر سیریز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے وزیر اعظم عمران خان کی منتخب ٹیم کی جانب سے پی ٹی وی کے ایک نئے سپورٹس چینل کے اجراء پر انکے کردار کو بھی خوب سراہا جس پر کرکٹ کے علاوہ بقایا تمام کھیلوں کے مقابلوں کو دکھایا جائیگا جو کہ ایک بڑا اقدام ہے۔ اس اقدام سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی ترجیح ملے گی جو کہ پہلے نہیں ملتی تھی، جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان ایر فورس نے سکواش کے میدان میں 1950ء سے جو ناقابل تسخیر کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے،پاکستان سکواش فیڈریشن کو حکومت کی

جانب جو 30فیصد فنڈ ملتا ہے وہ ناکافی ہے، پاکستان سکواش فیڈریشن کو بقایا 70 فیصد فنڈز پاکستان ایر فورس کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے اور یہ پاکستان ایر فورس کا سکواش میں خصوصی دلچسپی اور لگاؤ کا ثبوت ہے جو ایک قابل تعریف ہے،عالمی چمپئن جان شیر خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا حکومت کی جانب سے

ملنے والے 30 فیصد فنڈز کو بڑھانے اور حکومتی سطح پر سکواش کو تعاون کرنے میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اسی محنت سے ہی سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کیا جا سکتا ہے، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس

میں شرکت کرنی چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ پریکٹس ہو سکے،آخر میں انہوں نے کہا کہ سرینا ہوٹل چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…