اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سرینا ولیمز کو امریکی اوپن فائنل میں شکست، امپائر پر ہی بھڑک اٹھیں ٗچور قرار دیدیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف نوامی اوساکا کے ہاتھوں شکست پر امپائر پر بھڑک اٹھیں اور انہیں چور قرار دے دیا۔نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2۔6 اور 4۔6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چمپئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں۔

جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔امپائر نے سرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جبکہ سرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔بعد ازاں دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…