اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

باکسر عامر خان نے کولمبیئن حریف سیموئل ورگاس کو شکست دیدی ،برطانیہ میں جشن،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

برمنگھم(آن لائن ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سْپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔عامر خان اور سیموئیل ورگاس کے درمیان فائٹ سْپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں ہوئی اور 12 راؤنڈز کی فائٹ میں پوائنٹس کی بنیاد پر باکسر عامر فاتح قرار پائے۔فائٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جسے دیکھنے کے لیے

برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔مقابلے کے دوران باکسر ورگاس کے مکے سے ایک بار عامر خان رنگ میں گرے تاہم فوری طور پر سنبھلنے میں کامیاب رہے اور چند ہی لمحوں میں ورگاس پر مکوں کی برسات کردی۔تمام 12 راؤنڈز میں عامر خان نے کینیڈین حریف کو108۔119، 109۔119 اور 110۔118 پوائنٹس سے شکست دی۔عامرخان کی فتح پر برٹش پاکستانیوں نے برمنگھم ایرینا کے باہر جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی پرچم تھام کر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں عامر خان فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو اْنہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا۔باکسر عامر کی ایک اور فائٹ رواں برس دسمبر میں بھی متوقع ہے جس کے لیے ملیشیئن باکسر مینی پیکیؤ اور برطانوی باکسر کیل بروک سے بات چیت جاری ہے۔مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے، فائٹ سے بہت کچھ سیکھا اور میں اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں۔باکسر عامر کی جیت پر اہل خانہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ فلک خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں جب کہ بہن ماریہ خان نے کہا کہ عامر بھائی کی فتح کے لیے سب دعا کر رہے تھے۔باکسر عامر کے والد شاہ خان کا کہنا تھا کہ عامر نے 12 راؤنڈز کی تیاری کی تھی، بہت اچھی پرفارمنس دی ہے اور اب عامر کی خواہش ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوں۔دوسری جانب سپر بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نژاد باکسر عثمان اسلم فاتح قرار پائے جب کہ قیس اشفاق نے حریف گیری آسٹن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…