اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایشیا کپ ،قومی کرکٹ ٹیم کے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانیوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کام رہے۔ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔  ٹریننگ کیمپ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانیوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…