پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنرنے چیئرمین شپ کے الیکشن شیڈول کااعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)افضل حیدرنے چیئرمین پی سی بی الیکشن شیڈول کااعلان کردیا ہے۔انتخاب چارستمبرکوپی سی بی ہیڈ کوارٹرقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔احسان مانی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کاامکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کابورڈ آف گورنرزمکمل ہوگیا۔جس کے بعدچیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)افضل حیدر نے

نئے چیئرمین کے چنا ؤکیلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرمیں خصوصی اجلاس چارستمبر کوہوگا۔افضل حیدراور ڈپٹی الیکشن کمشنراحمدشہزادفاروق رانا انتخابی کارروائی مکمل کریں گے۔پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی اوراسدعلی خان کوبورڈ آف گورنرزکارکن نامزدکیا۔ڈیپارٹمنٹس کے چارارکان میں مزمل حسین، ڈاکٹر نجیب صائم،ایازبٹ، جاوید ضیا ہیں۔ریجنز کی نمائندگی مراد اسمعیل،شاہ ریز عبداللہ روکھڑی،کبیراحمدخان شامل ہیں۔سیالکوٹ ایسوسی ایشن کامعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ان کا نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔بین الصوبائی رابطے کے سیکریٹری جہانزیب خان بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں لیکن انہیں ووٹ کا حق حاصل نہیں۔شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک جمع کرائیں گے ۔اعتراضات اور فارمز کی اسکروٹنی بارہ بجے تک ہوگی۔ساڑھے بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔حتمی فہرست ایک بجے جاری کی جائے گی۔ اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلیے گورننگ بورڈکے نوارکان ڈیڑھ بجے ووٹ کاسٹ کریں گے۔احسان مانی کے مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے توووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔کامیاب امیدوارکونوٹی فیکیشن فوری طورپر جاری کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…