محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان اس موسم سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اپریل کے آخری دنوں اور مئی کے ابتدائی ایام میں شدید گرمی کی یہ صورتحال برقرار رہے گی۔
کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں بھی موسم زیادہ گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ سے بچیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جبکہ گرمی کی موجودہ شدت مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
ہمارا امیرالعظیم
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!
-
قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت



















































