لارڈز(سپورٹس ڈیسک) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے لارڈز ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ایسے ہارے گی تو مایوسی ہو گی۔انگلینڈ کے کیخلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہار کے بعد ویرات کوہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہار ہی کے لائق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے تینوں فارمیٹ بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں زبردست پرفارم کیا اور ہماری بیٹنگ اور بالنگ بالکل ناکام ہوئی
جس کے بعد ہار ہی ہمارا مقدر بنتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ انہیں دماغی طور پر مضبوط ہو کر کھیلنا چاہیے ۔ بھارت کی ٹیم اس وقت دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم اور ویرات کوہلی دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز ہیں۔ کپتان ویرات کوہلی کی مایوسی کا سبب لارڈز ٹیسٹ کے اسکور کارڈ سے بخوبی واضح ہوتا ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں 200رنز بنانے والے کپتان ویرات کوہلی لارڈز میں صرف 40رنز بنا سکے۔