بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف کامیابی میں ایک بار بھر اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ،فخر زمان

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کر کٹ ٹیم ان دنوں ایشیا کپ کے لئے بھر پور تیاریوں میں مصروف ہے اور گرین ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بھی کافی بلند ہے جو ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل والی تاریخ کو دورانہ چاہتے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مین ان فوم فخر زمان نے ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری بنانے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے

کہ وہ روایتی حریف کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں جیسی کارکردگی کو دوراتے ہوئے بھارت کیخلاف اس بار بھی سنچری بنانا چاہتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیساتھ ساتھ پورے ٹورنامنٹ پراپنی توجہ مرکور رکھی ہوئی ہے ہر میچ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی ہدف مقرر کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور ہر میچ اور سیریز کے حساب سے اچھی پرفارمنس کیلئے کوشش کرتے ہیں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے کہ میرا کوئی انفرادی ہدف نہیں ہے میں صرف پاکستان کیلئے کھیلتا ہوں ۔واضع رہے کہ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ15سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگاجس میں پہلی مرتبہ 6ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی،،پاکستان،،،بھارت،،،سری لنکا،،،بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ،ملائیشیا،نیپال،اومان،سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کریگی، پاکستانی ٹیم 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کیخلاف مہم کا آغاز کریگی، جبکہ گرین شرٹس 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹکرا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…