پی سی بی کا کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پْرفضا مقام پر لگانے کا فیصلہ

14  اگست‬‮  2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزارنے کیلئے ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کسی پرفضا پہاڑی مقام پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مصروف ترین شیڈول سے قبل کسی پہاڑی مقام پر کھلاڑیوں کو چار سے پانچ دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے۔

دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 اگست سے شروع ہو رہا ہے جبکہ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پہاڑی مقام پر لگانے کیلئے تیاریوں شروع کر دیں ٗماضی میں تر بیتی کیمپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لگایا جاتا تھا جہاں پاکستان آرمی کے انسٹرکٹر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرتے تھے تاہم اب پہاڑی مقام پر کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو پہاڑی علاقوں میں سخت راستوں پر چڑھنے اور اترنے کی مشقیں کرائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ قریب آجائیگا۔مکی آرتھر کے خیال کے مطابق مسلسل کرکٹ کے دوران وہی کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکیں گے جو سپر فٹ ہوں اور ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی بے حد اہم ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…