منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

ٹیسٹ رینکنگ میں اسمتھ نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی عالمی نمبر ایک پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری درجہ بندی کے مطابق بال ٹیمپرنگ کے الزام میں پابندی کے شکار

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے جس کے بعد بھارتی کپتان دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ تازہ فہرست میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن چوتھے اور پابندی کا شکار آسٹریلیا کے ایک اور اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں موجود سرفہرست 10 بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی بلے باز شامل نہیں ہے تاہم تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی نے اپنی 15ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں اسد شفیق 24ویں، سرفراز احمد 34ویں، احمد شہزاد 74ویں، حارث سہیل 79ویں، سمیع اسلم 81ویں اور بابر اعظم 87ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی بلے باز چتیشور پجارا چھٹے، سری لنکا کے 2 بلے باز کرونارتنے اور دنیش چندی مل بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ کی فہرست میں نویں نمبر انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر ہیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز میں بھارتی بلے بازوں کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 107 اور 130 رنز ہی بنا سکی تھی۔ انگلینڈ نے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…