اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے فیصلوں پر تین بار ریویو لیا گیا، گزشتہ روز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ 30 ویں اوور کی تین لگاتار گیندوں پر علیم ڈار کے فیصلوں پر تین بار ریویو لیا گیا
اور تینوں بار تھرڈ ایمپائر نے علیم ڈار کے فیصلوں کو درست قرار دیا، ایک گیند جو وکٹ کیپر نے کیچ کی انگلینڈ کے کپتان نے اس پر ریویو لیا کہ انڈین بیٹسمین آؤٹ ہے لیکن جب تھرڈ ایمپائر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایمپائر علیم ڈار کو درست قرار دیا اور انڈین کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اگلی ہی گیند پر کوہلی کیچ تھما بیٹھے جس پر ایمپائر علیم ڈار نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا جس پر کوہلی ریویو میں چلے گئے، اس ریویو میں بھی تھرڈ ایمپائر نے علیم ڈار کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ویرات کوہلی کو آؤٹ قرار دیا۔ اس طرح انڈیا کے نئے آنے والے کھلاڑی بھی انگلینڈ کے باؤلر کے ہاتھ اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، ایمپائر علیم ڈار نے آؤٹ قرار دے دیا جبکہ بیٹسمین ریویو میں چلے گئے، تھرڈ ایمپائر نے علیم ڈار کے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے بھارتی بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا۔ علیم ڈار کے ان تین درست فیصلوں پر کرکٹ کی ویب سائٹ Cricinfoنے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علیم ڈار فیصلہ دیں تو اپنا ریویو ضائع نہ کریں۔ بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے فیصلوں پر تین بار ریویو لیا گیا، گزشتہ روز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ 30 ویں اوور کی تین لگاتار گیندوں پر علیم ڈار کے فیصلوں پر تین بار ریویو لیا گیا اور تینوں بار تھرڈ ایمپائر نے علیم ڈار کے فیصلوں کو درست قرار دیا