انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 18سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا

13  اگست‬‮  2018

نوٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 18سے 22اگست تک نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159رنز سے

شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت 2-1سے کامیاب رہا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں اسی مارجن سے ہرا کر بدلہ چکا لیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، انگلش بلے بازوں کو بھارتی سپنرز جبکہ بھارتی بلے بازوں کو میزبان ٹیم کے مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک کا چیلنج درپیش ہے، ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کوہلی الیون بھی مضبوط، تجربہ کار اور سیریز میں کم بیک کے لئے پر عزم ہیں، اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…