جیمز اینڈرسن لارڈز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

13  اگست‬‮  2018

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے ایک ہی میدان میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے اور لارڈز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔ جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر مرلی وجے اور راہول کو آؤٹ کر کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی۔

جو اس گراؤنڈ میں کسی بھی باؤلر کا ریکارڈ ہے۔  انھوں نے اس ریکارڈ کے لیے 23 میچوں کی 45 اننگز کھیلیں۔ لارڈز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ہی کرس براڈ ہیں جنھوں نے 21 میچوں کی 42 اننگز میں 83 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر آئن بوتھم ہیں جو 15 میچوں کی 26 اننگز میں 69 وکٹیں حاصل کرپائے تھے۔ اس سے قبل سری لنکا کے سابق عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن واحد باؤلر تھے جنھوں نے 3 مختلف میدان میں 100، 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ مرلی دھرن نے کولمبو کے میدان میں 166، کینڈی کے اسٹیڈیم میں 117 اور گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 111 وکٹیں حاصل کرکے تین میدانوں میں 100 سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز پایا تھا۔ سری لنکا کے ہی رنگنا ہیراتھ بھی ایک میدان میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں، انھوں نے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 99 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس اعزاز کے لیے انھیں صرف ایک وکٹ درکار ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ نے لارڈ ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…