جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کیریبئن پریمئر لیگ کے دوران نازیبا اشارے کرنے پر قومی فاسٹ بولرسہیل تنویر کو تنقید کا سامنا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)کیریبئن پریمئر لیگ کے دوران نازیبا اشارے کرنے پر قومی فاسٹ بولرسہیل تنویر کو تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔یہ واقعہ پہلی اننگ کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب سہیل تنویر آسٹریلوی کھلاڑی کو گیند کرا رہے تھے ٗگیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو آسٹریلوی کھلاڑی اور سینٹ کٹس کے بلے بازبین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا مارا مگر دوسری ہی گیند پر سہیل نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔ ان کی اس حرکت کو وہاں لگے کیمروں نے بھی محفوظ کیا ٗاس میچ میں

سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ سہیل تنویر کے اس عمل کو ناپسندیدگی اور تنقید کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ٗتنویر پر سب سے پہلے تنقید کرنے والے آسٹریلوی اوپنر کرس لائن تھے جو لیگ میں ٹرینیباگو نائٹ رائڈرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں ٗبعد ازاں مزید کھلاڑیوں نے بھی اس حرکت پر کڑی تنقید کی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…