جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنیل گواسکر کا عمران خان کو فون،کامیابی پر مبارکباد،وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت،وجہ بھی بتادی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کو فون کیا ہے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران سے رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹیلی فون پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

تاہم اپنی مصروفیات کے باعث پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کر لی ہے‘مجھے 18اگست کو بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران وہاں موجود ہونا ہے۔گواسکر کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر کے طور پر عمران خان کئی بار بھارت آچکے ہیں۔وہ بھارت کو بہت زیادہ جانتے ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب نوجوت سدھو نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کپل دیو نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ انہیں بھی دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں لکھا گیا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب میں آپ کو مدعو کرنا انتہائی مسرت کا باعث ہے۔حلف برداری کی یہ تقریب ہفتہ 18اگست 2018ء کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی۔اس تاریخی موقع پر آپ کی موجودگی باعث افتخار ہو گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…