اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرفرازاحمد آئندہ جشن آزادی ورلڈکپ کے ساتھ منانے کیلئے پرعزم

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے قوم کوجشن آزادی کی بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ یوم آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کاعزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اگلا جشنِ آزادی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی تقریب میں کپتان نے کہا کہ پوری قوم ان دنوں یومِ آزادی کی تیاری کررہی ہے۔ وہ اپنی اورپوری ٹیم کے جانب سے قوم کوجشنِ آزادی کی بھرپورمبارک باد پیش کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ گذشتہ یومِ آزادی ہم نے چیمپئنزٹرافی کیساتھ منایا تھا۔ اگلا جشنِ آزادی ورلڈکپ ٹرافی

کے ساتھ منانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اورٹیم انتظامیہ میگا ایونٹ کی بھرپورمنصوبہ بندی کررہی ہے۔قومی کپتان نے کہاکہ ورلڈکپ انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ جہاں ہم نے چیمپئنزٹرافی جیتی تھی۔ ٹورنامنٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی میگا ایونٹ کے تیاری میں بھرپور مدد دے گی۔ امید ہے کہ ہم قوم کویومِ آزادی پرورلڈکپ ٹرافی کاتحفہ دینے میں کامیاب ہوں گے۔سرفرازاحمد نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن میں بین الاقوامی معیارکااسٹیڈیم تعمیر ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پریہاں بین الاقوامی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…