ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

آئی سی سی کی کمیٹی بھارتی بورڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ بورڈ کے کیس کا فیصلہ یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں کریگی

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

دبئی( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی تنازعات حل کر نے والی کمیٹی بھارتی بورڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ بورڈ کے کیس کا فیصلہ یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں کریگی ۔ذرائع کے مطابق یکم سے تین اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی بھارتی بورڈ کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیس پر فیصلہ کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگر اس موقع پر

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو پاکستان کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے کیونکہ نجم سیٹھی اس کیس میں اہم گواہ ہیں اور بھارتی بورڈ نے آئی سی سی میں جواب دیا ہے کہ انہیں حکومت نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اگر نجم سیٹھی کو نئی حکومت نے اکتوبر سے پہلے تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا تو بھارت یہ مؤقف بھی اختیار کرسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت کے زیر اثر ہے۔نجم سیٹھی گذشتہ سال اگست میں تین سال کیلئے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ رواں ماہ ان کا ایک سال مکمل ہوجائیگا جبکہ ان کے عہدے کی معیاد اگست 2020 میں مکمل ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائیگا جو اپنی نگرانی میں انتخابات کرائیں گے۔انتخابات کیلئے بورڈ کے پیٹرن کو نجم سیٹھی کی جگہ نئی نامزدگی کرنا ہوگی اور الیکشن کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…