اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز کر دیں

datetime 1  اگست‬‮  2018 |

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان سے اسپن جنگ کیلئے ابھی سے کمرکس لی سیریز سے قبل سلو بولرز کو تیاری کیلئے اے ٹیم کے ساتھ بھارت بھیجا جائے گا سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان 2 روز میں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا میں دہائیوں سے جاری کرکٹ جنگ کا اگلا دور رواں برس یو اے ای میں ہوگا جہاں پر اسپنرز کا راج رہتا ہے، 2 ٹیسٹ کی مختصر

سیریز کے دونوں مقابلے روایتی انداز میں دن کی روشنی میں ہی کھیلے جائیں گے، جلد ہی کینگروز سے دبئی اور ابوظبی میں کھیلی جانے والی سیریز کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ گذشتہ سال سری لنکا نے پاکستان کو دبئی میں نائٹ ٹیسٹ میں 68 رنز سے شکست دی تھی۔اس مقابلے میں خاص طور پر پاکستان کے اہم ہتھیار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو گیند پر گرپ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب آسٹریلیا کو یاسر سے زیادہ خوف محسوس ہورہا ہے جو28 ٹیسٹ میں 29.44 کی اوسط سے 165 وکٹیں لے چکے اور میچ ونر کا درجہ رکھتے ہیں۔دبئی میں انھوں نے 37 اور شیخ زید اسٹیڈیم میں 22 شکار کیے ہیں۔ آسٹریلیا بھی اسپن کنڈیشنز کا توڑ کرنے کیلیے اپنی پلاننگ کرچکا، ناتھن لیون امیدوں کا محور ہوں گے، وہ بھارت اور بنگلہ دیش میں اچھی کارکردگی دکھا چکے، اسی طرح ٹیم میں ایشٹون ایگر، جان ہالینڈ اور مچل سویپسن بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے ٹیسٹ تجربے کے حامل ایگر اور ہالینڈ کے ساتھ ناتجربہ کار لیگ اسپنر سویپسن کو اپنا کیس مضبوط کرنے اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرنے کیلیے اے ٹیم کے ساتھ بھارت بھیجا جارہا ہے جہاں رواں ماہ سیریز طے ہے، اے سائیڈ کے کپتان مچل مارش یو اے ای میں ٹم پین کے نائب ہوسکتے ہیں۔ 2014میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…