جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی زمبابوین بورڈ کی مدد کو میدان میں آگئی

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کرکٹ بورڈ ان دنوں مالی مسائل کا شکار ہے جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان کے خلاف سیریز میں ہوٹل بکنگ کے مسائل کا سامنے آنا تھا تاہم اب ان مسائل سے نمٹنے کے لئے آئی سی سی نے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی مدد کے لئے ان کو فنڈز دینے کی تصدیق کر دی ہے۔اس خبر سے جہاں ایک طرف زمبابوے بورڈ کی مشکلات آسان ہوں گی وہیں کھلاڑیوں کو بھی چین کا سانس آئے گا کیونکہ اس فنڈ میں کھلاڑیوں، دیگر عملے کے

بقایاجات اور میچ فیس بھی شامل ہوگی۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ادائیگی کی منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں جیسے ہی منصوبہ بندی ہوجائے گی اس کے فورا بعد ادائیگی کردی جائے گی۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے حالیہ دو سریز اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ہی کھیلی ہیں۔ جس کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو پچھلے دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنا تھی۔آئی سی سی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ آئندہ سیریز میں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…