منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں سے بیانات دلوا کر عمران خان کی حکومت بننے سے قبل 20کروڑ کے فنڈز جاری کروانے کی کوششیں تیز کر دیں

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں سے بیانات دلوا کر عمران خان کی حکومت بننے سے قبل 20کروڑ کے فنڈز جاری کروانے کی کوششیں تیز کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں ہاکی زوال کا شکار ہے اور فیڈریشن قومی کھیل کو خطیر فنڈز ملنے کے باوجود درست سمت میں گامزن کرنے میں ناکام رہی ۔

دستیاب دستاویز کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی ڈائریکٹو پر ہاکی فیڈریشن کو 37کروڑ13لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری ہوئی ، مالی سال 2015-16میں 11کروڑ80لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ، سال 2016-17میں 26کروڑ45، لاکھ ، 2017-18میں 93لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ سال 2014-15میں 2کروڑ61لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران قومی ہاکی ٹیم نے خطیر فنڈز ملنے کے باوجود چیمپینز ٹرافی ، کامن ویلتھ گیمز ، ورلڈ ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جبکہ ایشیا کپ ، اذلان شاہ کپ ، چار ملکی ہاکی سیریز جیسے آسان ٹورنامنٹس کا ٹائٹل بھی پاکستان جیتنے میں ناکام رہا ۔ حکومت کی جانب سے خطیر فنڈز جاری کرنے کے باوجود تین سالوں میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی اور فنڈز ملنے کے باوجود کوئی بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت نہ سکی جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ساتویں نمبر ، چیمپینز ٹرافی میں آخری نمبر پر رہا

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…