اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کر کٹ ٹیم 1000ٹیسٹ کھیلنے کا منفرد ریکارڈ آج قائم کریگی

datetime 31  جولائی  2018 |

دبئی(سپورٹس ڈیسک) 1000ویں ٹیسٹ تک رسائی نے انگلش دھڑکنیں تیز کردیں۔انگلش ٹیم بھارت کے خلاف بدھ کے روز پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اترتے ہی نئی تاریخ رقم کردے گی۔ یہ اس کا ایک ہزارواں ٹیسٹ ہوگا، مارچ 1877میں میلبورن کرکٹ گرانڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو سے اب تک کھیلے گئے 999ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کو 357میں فتح حاصل ہوئی، 297میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

جبکہ 345کا اختتام ڈرا پر ہوا۔بھارت سے پہلے ٹیسٹ کے میزبان وینیو ایجبسٹن پر انگلش ٹیم 50میچز کھیل چکی، یہاں پر اس کا پہلا مقابلہ مئی 1902میں آسٹریلیا کے خلاف ہوا تھا۔ اس اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کو 27 فتوحات اور 8ناکامیاں ہوئیں جبکہ 15میچز ڈرا ہوئے۔انگلش ٹیم نے بھارت سے پہلا ٹیسٹ جون 1932میں کھیلا تھا جس کے بعد اب تک کھیلے گئے 117طویل طرز کے مقابلوں میں اسے 43میں فتح، 25میں شکست ہوئی ہے۔اپنے ملک میں انگلش ٹیم نے اس حریف کے خلاف 30میچز جیتے جبکہ بھارتی سورما صرف 6بار ہی یہاں پر کامیابی حاصل کرپائے جبکہ 21ڈرا ہوئے۔ یہ اعدادوشمار 5ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے انگلش ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں کوہلی الیون ٹاپ اور انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔اگر میزبان ٹیم 5-0سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر وہ سیدھی 10پوائنٹس اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ اس کا بھارت سے 28پوائنٹس کا فاصلہ صرف 5پوائنٹس تک سمٹ آئے گا لیکن دوسری جانب اگر بھارت نے اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا تو پھر اس کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 129تک پہنچ جائے گی۔اس صورت میں انگلش ٹیم کو 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ سری لنکا کی جگہ 94پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلا جائے گا۔

اس تنزلی کے باوجود اس کو ساتویں نمبر پر موجود پاکستان پر 6پوائنٹس کی برتری حاصل رہے گی۔ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں اس وقت بھارت کے پوائنٹس 125ہیں، دوسرے نمبر کی جنوبی افریقی ٹیم کے آسٹریلیا کے برابر ہی 106پوائنٹس ہیں تاہم وہ اعشاریائی فرق کی وجہ سے کینگروز سے آگے ہے۔ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر سنبھالے ہوئے ہے۔

انگلینڈ اور سری لنکا فی الحال 97، 97پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، اعشاریائی فرق ہی انگلینڈ کو ایک قدم آگے رکھے ہوئے ہے۔ساتویں نمبر پرموجود پاکستان کے 88پوائنٹس جبکہ اس سے نیچے آٹھویں پوزیشن کا حامل ویسٹ انڈیز اس سے 11پوائنٹس پیچھے ہیں۔ بنگلہ دیش کے 67اور دسویں نمبر کی ٹیم زمبابوے کے صرف دو پوائنٹس ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…