پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ،پاکستان نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کو دورۂ پاکستان کے حوالے سے تحریری طور پر مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہمسایہ بورڈ سے 31اگست تک دورے سے متعلق جواب طلب کیاگیا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی سے جنوری میں دبئی میں منعقدہ عالمی بلائنڈ کپ کے دوران معاہدہ طے پایا تھا۔

جس میں بھارتی باڈی کے صدر نے ہمیںیقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن ابھی تک انھوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ وہ پی بی سی سی کواپنے جواب سے 31اگست تک تحریری طور پر آگاہ کردیں۔ اگر وہ نہیں آتے تو پھر پاکستان اس دوران کسی اور ملک سے سیریز طے کرنے کا مجاز ہوگا، انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ٹیم اس سے قبل 2004، 2011اور 2014میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے سازگار ملک ہے یہاں پر دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ بھارت کو طے شدہ معاہدے کے تحت پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ ہم 31اگست تک معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے جواب کا انتظار کریں گے۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ چھ ماہ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آئندہ ماہ 10اگست کو کرے گی، سینٹرل کنٹریکٹ میں17 کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا جس میں بی ون، بی ٹو اور بی تھری کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…