بلاوایو(آئی این پی)پاکستانی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 8 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،
بابر نے 46 میچز کی 44 اننگز میں8 سنچریاں بنائیں اسطرح انہوں نے تیز ترین آٹھ سنچریاں بنا کر دنیا کے دوسرے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کیا، بابر نے 1973 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 8 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 43 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔