ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگامیڈیا رپورٹ کے مطابق فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین
کے مطابق انکی ٹیم کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اسلئے پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے، مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ہمیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز موخر کرنا ہو گی۔