پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کھیل کی دنیا میں ہنگامہ برپا،میسی کا بڑا جھوٹ پکڑا گیا ،مشکلات میں اضافہ

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی ایک اور مشکل میں پھنس گئے اور پانامہ لیکس کی نئی دستاویز میں اسٹار فٹبالر آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔دو سال قبل جاری کیے گئے پانامہ پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد حکمرانوں اور سیاستدانوں سمیت معروف شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔

پانامہ پیپرز کی اب دوبارہ نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں میسی کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے۔لیونل میسی اور ان کے والد کے خلاف پہلے ہی اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ چل رہا ہے اور اب نئی آف شور کمپنی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔میسی پر الزام ہے کہ ان کی یوراگوئے اور بیلز میں آف شور کمپنیاں ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے۔جب 2016 میں میسی سے اسٹار انٹرپرائز کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ یہ کمپنی کام نہیں کر رہی لیکن پاناما پیپرز کی دستاویزات نے ان کے دعوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔تاہم میسی کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے جو کارپوریٹ اسکیم کا حصہ تھا اور اس کے مقدمے کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے، یہ کمپنی اب کام نہیں کر رہی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…