بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کے زخمی ہونے کے بعد پاکستانی باؤلرز کے تباہ کن حملے ،حسن علی نے خطرناک باؤنسر سے برطانوی کھلاڑی کا ہیلمٹ توڑ دیا،انگلش ٹیم کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے باؤنسر سے انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو باؤنسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔حسن علی کے باؤنسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔

واقعہ کے فوراً بعد انگلش ٹیم کے فزیو گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔دریں اثناء لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد ڈریسنگ روم اینڈ سے گیند کرنے والے بین اسٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی گیند بابر اعظم کی بائیں کلائی پر لگی تو دائیں ہاتھ کے بیٹسمین درد سے کراہنے لگے۔گراؤنڈ میں آنے والے ڈاکڑ نے انھیں طبی امداد کے ساتھ برف لگا کر درد دور کرنے کی کوشش کی تاہم بات نہ بنی اور بابر اعظم کو پویلین لوٹنا پڑا۔اس وقت بابر 120 گیندوں پر 68 رنز بناچکے تھے۔ جب یہ واقع لارڈز کے گراؤنڈ پر ہوا اس وقت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پریس بکس میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ٹی وی اسکرین پر یہ سارا منظر دیکھنے والے چیئرمین نے وہاں موجود قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک کو کہا کہ فوراً بابر اعظم کو ایکسرے کیلئے ہسپتال بھیجا جائے۔منیجر صاحب نے ساتھ کھڑے اسسٹنٹ منیجراور میڈیا منیجر کی اضافی ذمہ داریاں ادا کرنے والے عون زیدی کو ڈریسنگ روم کی جانب دوڑا دیا جو تھوڑی دیر بعد فزیو کلف ڈکن کا یہ پیغام لے کر آئے کہ بابر اعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور ابھی ابتدائی طبی امداد کے ساتھ انہیں ایکسرے کیلئے ہسپتال بھجوانے کی کوئی ضرورت نہیں۔چیئرمین پی سی بی نے عون زیدی کا جواب سننے کے بعد منیجر سے کہا کہ آپ خود دیکھیں سارے معاملے کو کم ازکم ایکسرے تو بنتا ہے ٗ

پھر شام کو پریس کانفرنس میں جب اظہر علی سے بابر اعظم کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے بھی سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر بابر اعظم بیٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔بس پھر کیا تھا ٗ لندن میں موجود صحافیوں نے اخبارات کے لیے اپنی خبریں فائل کر دیں، ٹی وی اسکرین پر بابر اعظم خطرے سے باہر ہیں کی خبریں چل گئیں۔پھر کہانی میں نیا موڑ آیا، دوسرے دن کھیل ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد پی سی بی میڈیا منیجر

عون زیدی نے واٹس ایپ کے ذریعے ٹیم فزیو کلف ڈکن کا وڈیو پیغام بھیجا کہ بابراعظم بائیں کلائی میں فریکچر کے سبب لارڈز ٹیسٹ اور لیڈز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔کہانی حیران کن تھی کیوں کہ ٹیم فزیو جو پہلے بابر اعظم کے ایکسرے کے حق میں نہ تھے کہہ رہے تھے کہ سب ٹھیک ہے اب ایکسرے کے بعد غلط ثابت ہوگئے تھے ٗاس ساری کہانی میں غیرذمہ داری کا عنصر اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ہی سامنے آیا ہے کیوں کہ اگر قومی ٹیم کے فزیو بروقت بابر اعظم کا ایکسرے کروا لیتے تو شائد اتنی کہانی ہی نہ بنتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…