ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7 مئی کو پاکستان آئیں گے

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 7 مئی کو پاکستان آئیں گے میڈیا ر پورٹ کے مطابق 2 سال کے طویل عرصے بعد باکسنگ رنگ میں دبنگ انٹری دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 7 مئی کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ ایشین گیمز کے لئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کے لئے تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔

عامر خان نے کہاکہا عامر خان اکیڈمی اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کیلئے کھلے ہیں ٗوہاں پاکستانی باکسرز کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔ پھر کو ئی آپ کوعالمی چمپئن بننے سے روک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی ہے۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…