منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی 20 رینکنگ ،نمبرون پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سرفراز الیون کو کیا کرنا ہوگا؟

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہورہا ہے اور سرفراز الیون کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سیریز میں کلین سویپ کرنا ضروری ہیں۔گرین شرٹس اس وقت آسٹریلیاکے ساتھ 126پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبرون ٹیم کے طورپر اور ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم رینکنگ میں پانچویں

درجے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کا آغاز کررہی ہے۔پاکستان کے پاس اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے کلین سویپ کا واحد راستہ ہے جس کے باعث 130پوائنٹس کے ساتھ اسکی نمبرون پوزیشن مضبوط ہوجائیگی جبکہ 4 پوائنٹس گنوانے کے سبب ویسٹ انڈیزکو دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد ساتویں درجے پر جانا پڑیگا۔سیریزمیں گرین شرٹس کی 2۔1 سے فتح سے دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوائنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور پاکستان کے سر پر پہلی پوزیشن سے محرومی کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔دوسری جانب اگر ویسٹ انڈین ٹیم 2۔1 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبرپر آئیگی جبکہ پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہوکر تیسرے نمبر پر چلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبرپر آجائے گا۔سیریزکے تینوں میچزجیتنے کی صورت میں ویسٹ انڈین ٹیم 2سیڑھیاں چڑھ کر تیسرے نمبرپر آسکتی ہے جبکہ پاکستان کو چوتھے درجے پر جانا پڑیگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…