اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بد ھ مت مسلم فسادات ، سری لنکا کے سابق کرکٹرز بھی میدان میں اتر آئے

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سی پی پی )سری لنکا میں بدھ مت مسلم فسادات پھوٹنے پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے اور اب سابق کرکٹرز نے بھی لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر دی ہے،موجودہ صورتحال پر سابق کرکٹرز بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہ بنیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا نے کہا کہ سری لنکا

میں کوئی بھی شخص اپنے مذہب یا ذات کے اعتبار سے کم تر، نقصان دہ اور خوف کی علامت نہیں ہے، ہم ایک قوم اور ایک ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیار، اعتماد اور ایک دوسرے کو قبول کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے، منافرت اور تشدد کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پرتشدد کارروائیوں کو بند کیا جائے اور پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہوجائے۔دوسری جانب سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے اپنے ایک بیان میں موجودہ صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پرتشدد کارروائیوں میں جو بھی ملوث ہے اسے مذہب اور قومیت سے بالاتر ہوکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ 25 سال تک سری لنکا میں جاری رہنے والی خانہ جنگی میں وہ بڑے ہوئے اور اب نہیں چاہتے کہ آنے والی نسل بھی اس کا شکار بنے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل سری لنکا کے شہر کینڈی سے اٹھنے والے فسادات نے دیگر شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ملک بھر میں 10 روز کیلئے ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…