ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

مرتے دم تک زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا، سیمی کا پشتو میں ٹویٹ

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

شارجہ(آئی این پی) پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی پشتو زبان کے بھی فین نکلے۔ پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج میں دل سے کھیلا اس لیے کہ میرا دل پشاور زلمی کیساتھ ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ زندگی اور موت بھی ایک ہے اور مرتے دم تک پشاور زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا۔

اس سے قبل بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشتو زبان میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے ٹویٹس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان سیکھی اور بقول ان کے اب وہ اچھی خاصی پشتو سیکھ چکے ہیں، جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر بھی اکثر اوقات کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر جب ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے پشتو میں مبارک باد دی تو سیمی کی جانب سے بھی اس کا جواب پشتو میں آیا تھا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سیمی کو اپنے پیغام میں کہا کہ پورے پاکستان کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…