جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

سرفراز احمد کو ورلڈکپ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے، انضمام الحق

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ 2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں انہیں ہی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کپتان ٹیم کی قیادت کرتا ہے جسے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہوتا ہے اور ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔

انضام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جس انداز میں سرفراز نے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل ستائش ہے اور کوئی شک نہیں کہ انہیں ورلڈکپ میں بھی قیادت کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایسے کھلاڑی جنہیں ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوگی انہیں ایونٹ سے پہلے ایک سال تک ٹیم کا حصہ ضرور ہونا چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ورلڈ کپ کے کے کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم ورلڈکپ سے چند ماہ قبل ان کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ایس ایل سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہاکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت اور پشاور زلمی کے ابتسام شیخ نے اچھا پرفارم کیا جنہیں دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…