منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بین اسٹوکس کی قسمت کا ستارہ پھر سے چمک اٹھا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانٹ مانگانوئی(سی پی پی) بین اسٹوکس نے دوسرے ہی ون ڈے میں آل رانڈ پرفارمنس سے کیویز کو خاموش کردیا۔نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے بین اسٹوکس نے اپنے دوسرے ہی ون ڈے میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کیخلاف 6 وکٹ سے فتح دلادی، آل رانڈ کھیل پیش کرنے کی وجہ سے انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔224 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعے پر گری جب ٹرینٹ بولٹ نے جیس روئے کو صرف 8 رنز پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ کروایا ۔

مجموعہ جب 47 ہوا تو جوئے روٹ صرف 9 رنز بناکر بولٹ کی دوسری وکٹ بن گئے۔ ان کا کیچ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے تھاما۔اوپننگ کرنے والے جونی بیئر اسٹو نے 39 بالز پر 37 رنز بنائے اور فرگوسن کی گیند پر متبادل کھلاڑی ٹوڈ ایسٹلے کا کیچ بن گئے، اس موقع پرکپتان مورگن اور اسٹوکس نے نے چوتھی وکٹ کیلیے 88 رنز کی شراکت سے مجموعے کو 174 تک پہنچایا، اس دوران مورگن نے گیارہ اننگز میں پہلی ففٹی 48 گیندوں پر مکمل کی مگر 62 رنز بناکر کولن منرو کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے، صفر پر رن آٹ سے بچنے والے بین اسٹوکس نے پھر حریف سائیڈ کو کوئی موقع نہیں دیا، انھوں نے آخر میں جوز بٹلر کے ساتھ مل کر ٹیم کو 37.5 اوورز میں ہدف عبور کرادیا، وہ خود 63 اور بٹلر 36 رنز پر ناٹ آٹ رہے، بولٹ نے دو وکٹیں لیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 223 رنز پر آٹ ہوگئی، سینٹنر نے کیریئر کی پہلی ون ڈے ففٹی مکمل کرتے ہوئے ناٹ آٹ 63 رنز بنائے جبکہ گپٹل نے 50 کی اننگز کھیلی، اسٹوکس، ووئکس اورمعین نے دودو وکٹیں لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…