منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپاٹ فکسنگ سیکنڈل ،شاہ زیب حسن کو10لاکھ جرمانہ،کتنے سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ کیا تھا۔ان پر کھلاڑیوں کو اکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔شاہ زیب حسن کیس کی

اینٹی کرپشن ٹریبونل میں گزشتہ سال 21 اپریل سے سماعت شروع ہوئی اور ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا تھا، جبکہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…