منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام کی چھوٹی سی بچی نے شعیب ملک کا کلیجہ چھلنی کردیا ،دبئی سے ایسا پیغام جاری کردیاآپکی آنکھوں سے بھی آنسو نکل پڑینگے

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی فوج کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ میں بمباری کے باعث اب تک 500 عام شہریوں ہلاک ہو چکے ہیں۔جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔قومی کرکٹر شعیب ملک دبئی میں ایک جانب پاکستان سپر لیگ  کھیلنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب وہ شام میں مسلمانوں کی موجودہ

صورتحال سے باخبر بھی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں نے ابھی پڑھا ہے کہ سیریا کی ایک چھوٹی سی بچی نے خالق حقیقی کے پاس جانے سے پہلے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو سب کچھ بتائے گی۔ میں بہت بوجھل دل کیساتھ ٹویٹ کر رہا ہوں اور بے یارومددگار محسوس کر رہا ہوں۔ اے اللہ برائے مہربانی رحم فرمائیں۔“شعیب ملک کی یہ ٹویٹ جیسے ہی سامنے آئی تو صارفین نے خوب سراہا۔ شعیب نامی ایک صارف نے لکھا ”بالآخر کسی نے تو سیریا کے بے یارومددگار بچوں کے بارے میں ٹویٹ کی۔ ہر کوئی سری دیوی کی موت پر بات کر رہا ہے۔ جیسے وہ پاکستانیوں کی امی لگتی تھی۔“ارسلان جاوید نے لکھا ”شعیب بھائی۔۔۔ میرے خیال سے آپ کو یہ الفاظ اپنے میچ کے آخر میں کہنے چاہئیں کیونکہ میڈیا سیریا کے معاملے پر کوریج نہیں دے رہا، آپ یہ کر سکتے ہیں“شاہ زیب خان نے لکھا ”آمین، شکریہ ہے کہ ہمارے کرکٹرز نے معصوم لوگوں کیلئے اپنی خاموشی توڑی“جہانگیر شیخ نے لکھا ”آمین، یا اللہ رحم۔ بہت ہی دکھ والی بات ہے۔ یہ سب پڑھنے کے بعد احساسات بیان کرنے کیلئے میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں“روی تریپاتھی نے لکھا ”اللہ تو رحم فرما رہا ہے لیکن اللہ کے بندے اللہ کے نام پر رحم نہیں کر رہے۔۔۔ اس وجہ سے روزانہ کئی معصوم لوگ مر رہے ہیں“حافظ ریاض نے لکھا ”جس میڈیا کو 500 شامی بچوں کی خون میں لت پت لاشیں نظر نہیں آئیں اس کو ’سری دیوی‘ کی موت نظر آ گئی، ایسے میڈیا پر ایک کروڑ بار لعنت“،واضح رہے کہ شام میں ہونے والی ہلاکتوں پر پوپ فرانسس نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…