منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا دھماکہ خیزاعلان

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ اپنے دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس بار فائنل میں پہنچے تو ہارنے کی روایت کو توڑیں گے اور فتح سے ہم کنار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں جگہ بناتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہوجائیں گے اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا آغاز اچھا نہیں رہا، بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں بہت غلطیاں کیں اور اہم مواقع پر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ ڈاٹ بالز تھیں جس سے بلے بازوں پر دباؤ بڑھا تاہم اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…