دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹیلنٹ فیکٹری بن چکا ہے جس سے اور بھی نئے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بیٹنگ ٹھیک طرح نہیں ہوسکی اور ابتدائی اوورز میں بلے باز سست رفتاری سے کھیلے جس کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے کیوں کہ آگے ہماری بہت کرکٹ ہے اور اہم سیریز آرہی ہیں جب کہ امید ہے پی سی بی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت کے بارے میں پراپر پلان بنائے گی۔