پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنا مایوس کن تھا،فخر زمان

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف 49 کے اسکور پر آؤٹ ہونے پر کہا ہے کہ وہ اپنی نصف سنچری کے بارے میں نہیں ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چوکا مارنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بال سیدھی فیلڈر کے پاس چلی گئی۔انہوںنے کہاکہ اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی ۔

آئندہ میچوں میں اس میچ کے مثبت پہلوؤں پر فوکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپنر کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے، اننگز کا اختتام مڈل آرڈر کے بلے باز کرتے ہیں تاہم ان کی پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لیکر چلوں۔انہوں نے کہا کہ بطور اوپنر ان کا کام اوپر کے نمبرز پر آکر رنز کرنا ہے ٗجب زیادہ شاٹس کھیلے جاتے ہیں تو آؤٹ ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔خیال رہے کہ میچ میں فخر کی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو 43 رنز سے شکست ہوئی تھی۔فخر زمان اپنی ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے تھے تاہم آخری سات بلے باز مجموعے میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرپائے اور اس طرح ملتان اپنا دوسرا میچ بھی جیت گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…