پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار ہے ،ذرائع پی سی بی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے دار ذرائع نے کہاہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے ٗ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگوں کے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے ٗاگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکا میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائیگا کیوں کہ امریکا میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل لکا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…