ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’جب میں نے یہ چیز دیکھی تو پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ۔۔‘‘ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو کیا جیت کا پہلے سے پتہ تھا، ٹاس جیت کر بیٹنگ کے بجائے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔۔سب سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کا پہلا افتتاحی میچ ملتان سلطانز نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو اپنے پہلے ہی میچ میں آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کامیابی کا سہرا بیٹنگ لائن کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رنز کے ہدف میں ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں اور ہدف کے

تعاقب میں پریشر بھی آپ کا تعاقب کر رہا ہوتا ہے تاہم مخالف ٹیم بھی اسی صورتحال سے نبردآزما ہوتی ہے۔ شعیب ملک نے پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے پہلے افتتاحی میچ میں سنگاکارا اور محمد عرفان کو جیت کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگا کارا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،ان کے 57رنز سے ٹیم کو بہت سہارا ملاجبکہ محمد عرفان نے باؤلنگ کے شعبے میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی،ان کے قد کی وجہ سے بلے بازوں کوانہیں کھیلنے میں مسئلہ آتا ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پچ دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ گیند سوئنگ ہوگی اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے تھرڈ ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکست سے دوچار کیا۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7وکٹ سے شکست دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے پی ایس ایل کا پہلا افتتاحی میچ کھیلا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو حیرہ کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور لیزر لائٹس کی چکا چوند نے گرائونڈ کو کسی اور ہی دنیا کا قطعہ بنا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…