پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ حریم فاروق کریں گی

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور دبئی میں پی ایس ایل کے قمقمے روشن ہونے میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ کھیلوں کی شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔اب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے اور معروف اداکارہ حریم فاروق اپنی میزبانی سے اس ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لئے بیتاب نظر آتی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر حریم فاروق کی میزبانی کا اعلان کیا گیا اور اداکارہ نے بھی ویڈیو پیغام میں شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بڑھانے کی کوشش کی ۔حریم فاروق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اتنے بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی قوم کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہوگی،قوم کیلئے پی ایس ایل سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے جس کے ذریعے ہم اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک اداکارہ ،پروڈیوسر اور سب سے بڑھ کر ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اس ایونٹ کی میزبانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…