منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا، اسد شفیق

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مستند بیٹسمین اسدشفیق نے کہا ہے کہ چار، پانچ دن قبل دبئی پہنچنے کی وجہ سے ہمیں تیاری کرنے میں مدد مل گئی ہے کپتان سرفراز احمد بھی بھرپور رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔ہماری ٹیم اس سے قبل دونوں ابتدائی ایڈیشنز کے فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہی ہے اور اس بار بھی پہلے سے زیادہ بہترین پرفارمنس پیش کرنا چاہیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میںمڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تھری کیلیے بہترین تیاریاں کی ہیں، دبئی جلد آنے کی وجہ سے ہمیں یہاں تیاری کرنے کیلیے چار، پانچ دن مل گئے تھے، اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک میں بھی اچھا پرفارم کیا۔انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ تمام فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس پیش کروں، پی ایس ایل میں بھی میری یہی کوشش ہوگی کہ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کروں، قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے اسد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بہترین کھیل پیش کرکے میں قومی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ بنالوں گا، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی ہمارے کپتان ہیں، وہ بھی میری رہنمائی کررہے ہیں، ہماری ٹیم پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز کے فائنلز کھیل چکی ہیں لہذا اس بار پہلے سے زیادہ بہتر پرفارمنس پیش کرکے ٹرافی اپنے نام کرنا چاہیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…