ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی رینکنگ ، راشد خان دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر1بائولر بن گئے

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی) افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے ہیں جس کے ساتھ ہی افغان اسپنر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک بالر بن گئے۔آئی سی سی نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

کوہلی 909 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بغیر کھیلے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چوتھے نمبر پر آ گئے۔بابر اعظم نے روہت شرما کو چوتھے سے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا، جوروٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ہاشم آملا تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت شیکھر دھون 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔دوسری جانب بالرز میں افغانستان کے راشد خان اور جسپریت بمرا مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بالر بن گئے، انہوں نے عمران طاہر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، بمرا نے 2 اور راشد نے 8 درجے ترقی پا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک کا اعزاز پاکستان کے ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔رینکنگ میں حسن علی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی اسپنر یزویندر چاہل 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور 29ویں سے 8واں نمبر سنبھال لیا۔کلدیپ یادیو نے بھی 47 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 62ویں سے 15ویں پوزیشن سنبھال لی۔آل رانڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، افغانستان کے راشد خان ٹاپ فائیو آل رانڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ان کا چوتھا نمبر ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…